ڈرائیورز لائسنسنگ اتھارٹی

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس

مختلف اقسام کے لائسنس کے حصول کے لیے ضروری دستاویزات

  1. قومی شناختی کارڈ (اصل)
  2. شناختی کارڈ کی کاپی برائے ریکارڈ
  3. لائسنس فیس کی رسید (نیشنل بینک آف پاکستان کی شاخ سے)
  4. رجسٹرڈ لیب یا ہسپتال سے بلڈ گروپ رپورٹ
  5. ہائی وے کوڈ بک
  6. اوورسیز لائسنس ہولڈر کے لیے: CNIC اور ڈرائیونگ لائسنس کی 02 کاپیاں و تصدیقی خط

لائسنس کے اجراء کے لیے کم از کم عمر

  • موٹر سائیکل، کار، جیپ: 18 سال
  • ایل ٹی وی (LTV): 21 سال
  • ایچ ٹی وی (HTV): 24 سال
  • پی ایس وی (PSV): 25 سال

DLA کے جاری کردہ لائسنس/پرمٹ

  1. لرنر ڈرائیونگ پرمٹ
  2. موٹر سائیکل / موٹر کار / جیپ
  3. لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل (LTV)
  4. ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل (HTV)
  5. پبلک سروس وہیکل (PSV)
  6. خصوصی افراد کے لیے موڈیفائیڈ گاڑیاں
  7. غیر ملکی / ڈپلومیٹس / اوورسیز پاکستانی
  8. انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ

نیا لائسنس - فیس

قسم فیس
لرنر پرمٹ300 روپے
ریگولر لائسنس600 روپے
انٹرنیشنل لائسنس800 روپے
لائسنس کنورژن600 روپے
ارجنٹ اجراء1,000 روپے

تجدید - فیس

قسم فیس
لرنر پرمٹ کی تجدید100 روپے
ریگولر لائسنس کی تجدید600 روپے
30 سے 90 دن کے بعد700 روپے
90 دن کے بعد1000 روپے

طبی / جسمانی فٹنس ٹیسٹ

  1. نظر 6/6 ہونی چاہیے یا عینک کے ساتھ درست
  2. ایسی سماعت کی خرابی نہ ہو جو ڈرائیونگ میں رکاوٹ بنے
  3. قابلِ ذکر بیماریاں نہیں ہونی چاہئیں (قانونِ روڈ سیفٹی کے مطابق)
  4. پیدائشی یا حادثاتی معذوری کی صورت میں درخواست کنندہ "سپیشل وہیکل" کے لیے درخواست دے سکتا ہے

نظریاتی / تھیوری ٹیسٹ

  • سائین ٹیسٹ: امیدوار کو 10 میں سے 9 صحیح کرنے ہوں گے
  • رولز ٹیسٹ: امیدوار کو 10 میں سے 7 صحیح کرنے ہوں گے
  • سائین و رولز ٹیسٹ 10 منٹ میں مکمل ہونے چاہئیں (آڈیو سہولت دستیاب)
  • ناکامی کی صورت میں 14 دن بعد دوبارہ کوشش کی جا سکتی ہے
  • اگر تین بار ناکامی ہوئی تو امیدوار کو نئے لرنر پرمٹ کے لیے رجوع کرنا ہوگا

خصوصی ترسیل برائے لائسنس

لائسنس کی درستگی/ڈیلیوری یقینی بنانے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس صرف اُس پتہ پر کورئیر کے ذریعہ روانہ کیا جائے گا جو CNIC پر درج ہے۔

اہم نوٹس

  • تمام رسیدیں اور فیس کی رسیدیں محفوظ رکھیں۔
  • اوورسیز پرمٹ و دیگر کٹیگریز کے قواعد علیحدہ لاگو ہوں گے۔
  • کوئی بھی طبی ثبوت یا سرٹیفیکیٹ جمع کرانے کی صورت میں اصل دستاویزات درکار ہوں گی۔
خدمت سب سے پہلے
NH&MP Training College DLA